حرم امام حسین {ع}، کربلاء میں دارلقرآن کی سالگرہ کی تقریب

IQNA

حرم امام حسین {ع}، کربلاء میں دارلقرآن کی سالگرہ کی تقریب

6:21 - May 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1412284
بین الاقومی گروپ: دارالقرآن آستانہ امام حسین کی سالگرہ عید مبعث کے موقع پر منعقد کی گئی

ایکنانیوز-صوت العراق نیوزادارے کے مطابق آستانہ امام حسین {ع} کی چھٹی سالگرہ کی تقریب حرم امام حسین {ع} میں منعقد کی گئی ، تقریب کا آغاز بین الاقوامی قاری اور حرم امام حسین کے موذن حاجی اسامہ عبدالعزیز کی تلاوت سے ہوا،پروگرام میں دارالقرآن آستانہ امام حسین علیہ السلام کے سربراہ مرتضی جمال الدین نے دارالقرآن کی سرگرمیوں ،مقاصد اور دیگر قرآنی امور اور قاریوں کے فرائض  کے بارے میں روشنی ڈالی۔
پروگرام میں نوجوان طلباء کی جانب سےتواشیح خوانی،تلاوت اور دیگر دعا خوانی کا سلسلہ بھی شامل تھا،اسی طرح سالگرہ کی تقریب میں قرآنی ترتیل مقابلے کے کامیاب طلباء میں انعامات دینے کی تقریب بھی شامل تھی۔ترتیل مقابلے گذشتہ ہفتے قرآنی پروگرام " نور وحی اور رسالت" کے عنوان سے منعقد شدہ پروگرام میں شامل تھے ۔مذکورہ پروگرام میں  قرآنی  نمائش بعنوان " قرآن کا احیاء " بھی شامل تھی ،پروگرام بین الحرمین میں منعقد کیا گیا تھا۔

1411744

ٹیگس: قرآن ، کربلاء ، تلاوت
نظرات بینندگان
captcha